11 ستمبر، 2026، 3:42 PM

آبنائے ہرمز بند مخاصمت آمیز حرکت پر کاروائی کی جائے گی، سپاہ پاسداران انقلاب

آبنائے ہرمز بند مخاصمت آمیز حرکت پر کاروائی کی جائے گی، سپاہ پاسداران انقلاب

سپاہ پاسداران کی بحریہ کے کمانڈر نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں کسی بھی دشمن کی طرف سے نقل و حرکت پر کارروائی کی جائے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل علی عظمایی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز بند ہے اور ایران کی انٹیلی جنس نگرانی اور جدید کنٹرول میں ہے۔

سپاہ پاسداران نیوی کے کمانڈر نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ امریکی دہشت گرد فوج کے بغیر پائلٹ جاسوسی نظام Saildrone کو آبنائے ہرمز میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

ایڈمرل علی عظمایی کے مطابق یہ امریکی بغیر پائلٹ جاسوسی کشتی، جس کا ہل نمبر 5838 ہے، آبنائے ہرمز میں کارروائی کا نشانہ بنی۔

انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز ایران کی انٹیلی جنس نگرانی اور اسمارٹ کنٹرول میں ہے اور کسی بھی مخاصمت آمیز نقل و حرکت پر دشمن کو نشانہ بنایا جائے گا۔

News ID 1941292

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha